10 نومبر 2026 - 09:02
قالیباف: اسرائیل واشنگٹن کو ایران کے ساتھ نہ ختم ہونے والی جنگ میں دھکیلنا چاہتا ہے

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ اسرائیل امریکا کو ایران کے ساتھ ایک ایسی طویل جنگ میں پھنسانے کی کوشش کر رہا ہے، جس سے کوئی بھی امریکی صدر، خواہ وہ ریپبلکن ہو یا ڈیموکریٹ، باہر نکلنے کی پوزیشن میں نہیں ہوگا۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ اسرائیل امریکا کو ایران کے ساتھ ایک ایسی طویل جنگ میں پھنسانے کی کوشش کر رہا ہے، جس سے کوئی بھی امریکی صدر، خواہ وہ ریپبلکن ہو یا ڈیموکریٹ، باہر نکلنے کی پوزیشن میں نہیں ہوگا۔

قالیباف نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیلی حکام دن رات امریکا کو ایران کے ساتھ ایک نہ ختم ہونے والی جنگ کی طرف دھکیلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ جب تک واشنگٹن سب سے پہلے اسرائیل کی سوچ ترک نہیں کرتا، امریکا اور اس کے اتحادی تیزی سے ایک تاریک دور کی جانب بڑھتے رہیں گے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha